مسافر ہوجائیں ہوشیار، علامہ اقبال ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی بڑی کاروائیاں

مسافر ہوجائیں ہوشیار، علامہ اقبال ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی بڑی کاروائیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی الگ الگ کارروائیاں، ابوظہبی سے بے دخل چھ افراد، جبکہ ساؤتھ افریقہ جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا۔ 

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق غیرقانونی راستوں سے متحدہ عرب امارات پہنچنے والے سات مسافر لاھور ایئرپورٹ پر گرفتار کر لئے گئے۔ یُو اے ای امیگریشن حکام نے تمام ملزمان کو ایئربلیو کی پرواز 431 پر ابوظہبی سے لاھور کیلئے بے دخل کیا۔

 ان ملزمان میں ظفر اقبال، شاھد محمود، توصیف راجہ، انور بریرو، شفیق شوکت، ممتاز اللہ دتہ، ریاض بریرو شامل ھیں۔ حکام نے تمام گرفتار ملزمان کوجیل منتقل کر دیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  نیب کی بڑی کارروائی، لاہور پارکنگ کمپنی کے 5 افسر گرفتار

دوسری جانب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہی جعلی ویزے  کے ذریعہ ساؤتھ افریقہ جانے والے سرگودھا کے ابوبکر صادق کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم امارات ایئر کی پرواز 625 پر براستہ دبئی، ساؤتھ افریقہ جانے کی کوشش کررھا تھا۔