آن لائن ٹیکسی کمپنی کی جانب سے ڈیٹا چرانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سرگرم

آن لائن ٹیکسی کمپنی کی جانب سے ڈیٹا چرانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سرگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے آن لائن ٹیکسی کمپنی کی جانب سے صارفین کا ڈیٹا چرانے کے خلاف درخواست پروفاقی حکومت، پی ٹی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  فیس بک کے بعد ٹیکسی سروس کریم کے ڈیٹا پر بھی سائبر حملہ

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آن لائن ٹیکسی کمپنیز غیرقانونی طور پرصارفین کےموبائل، کریڈٹ کارڈز اور ای میل کا ڈیٹا چوری کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیٹا چوری ہونے سے صارفین کوعدم تحفظ کا سامنا ہے۔ ملکی قانون کے تحت کسی بھی صارف کی اجازت کے بغیر اس کا ڈیٹا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کریڈٹ کارڈز کے ذریعے آن لائن ٹیکسی کمپنی کو ادائیگی کرنے والے صارفین کو مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ کمپنی کےایک کروڑ چالیس لاکھ صارفین عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں۔