فیس بک کے بعد ٹیکسی سروس کریم کے ڈیٹا پر بھی سائبر حملہ

فیس بک کے بعد ٹیکسی سروس کریم کے ڈیٹا پر بھی سائبر حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42 نیوز) آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے ڈیٹا پر سائبر حملہ ، کسٹمرز کا ڈیٹا چوری ، کریم سروسز نے کسٹمرزکو ایپ کاپاسورڈ فوری تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے ڈیٹا پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔ جس سے کسٹمرز کا پرسنل ڈیٹا بھی چوری کرلیا گیا ہے۔ کریم انتظامیہ نے کہا ہے کہ 14جنوری کو کرمنلز نے آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈیٹا اسٹوریج سسٹم تک رسائی حاصل کی۔

کسٹمرز اور کیپٹنز کے نام ، فون نمبر، ای میل ایڈرس اور ٹرپ کی تفصیلات چوری ہوئیں ہیں۔ دوسری جانب کسٹمرز کے کریڈٹ کارڈز کا ڈیٹا چوری ہونے کا اب تک کوئی ثبوت نہیں ملا۔ کریم سروس نے کسٹمرز کو ایپ کا پاسورڈ فوری تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔