ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی ؛حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار 

 ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی ؛حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:   ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اور اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی کی  حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار  کرلیے 

 ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزموں  میں محمد اسامہ اور امیان انور شامل ہیں ، ملزموں  کو کراچی کے علاقے صدر اور کلفٹن سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم  حوالہ ہنڈی میں ملوث ہیں،ملزموں کے قبضے سے 84 لاکھ روپے سے زائد کی پاکستانی کرنسی  برآمد ہوئی ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھاری رقوم ٹرانسفر کرتے تھے۔

ملزم کاروبار کی ادائیگیوں سے متعلق بھاری رقوم غیر قانونی طریقے سے دبئی اور بنگلہ دیش ٹرانسفر کرتے تھے،گرفتار ملزمون  سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ۔

ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے،ملزموں  کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

ملزموں  کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔