جنید ریاض : محکمہ تعلیم نے مڈل سکولوں میں ایس ایس ٹی اساتذہ کو ہیڈز کے طور پر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹرانسفر راؤنڈ میں ایلمنٹری سکولوں میں سربراہان کی آسامیاں بلاک کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹرانسفر راؤنڈ بند ہونے کے بعد مڈل سکولوں میں ٹیسٹ کے ذریعے ای ایس ٹیز کو ہیڈ تعینات کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پہلے سے تعینات ایس ایس ٹی ہیڈز کو عہدے سے ہٹا کر ہائی سکولوں میں بھیج دیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ لاہور میں 150 سے زائد سکولوں میں ایس ایس ٹی ہیڈز تعینات ہیں، اب مڈل سکولوں میں بھی ہائی سکولوں کی طرز پر او پی ایس ہیڈز تعینات کیے جائیں گے۔