ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سلمان خان کا چونکا دینے والا انکشاف، مداح افسردہ

 سلمان خان کا چونکا دینے والا انکشاف، مداح افسردہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی کا ایک ایسا کڑوا سچ بیان کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران اور افسردہ کر دیا۔

شو ٹو مچ وِد کاجول اینڈ ٹوئنکل میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے بتایا کہ وہ ساڑھے 7 برس تک ایک خطرناک مرض ٹرائی جیمینل نیورالجیا trigeminal neuralgia میں مبتلا رہے، جسے وہ سوسائیڈل ڈیزیز (خودکشی پر مجبور کرنے والی بیماری) قرار دیتے ہیں۔

سلمان خان نے بتایا کہ یہ درد اتنا خوفناک تھا کہ آپ یہ اپنے سب سے بڑے دشمن کے لیے بھی نہیں چاہیں گے، یہ ہر چار پانچ منٹ بعد حملہ کرتا تھا، مجھے ناشتہ کرنے میں ڈیڑھ گھنٹہ لگ جاتا اور ڈنر تک پھر بھوکا رہتا تھا، ایک عام آملیٹ کھانے میں بھی خود کو زبردستی راضی کرنا پڑتا کیونکہ دوائیوں کا بھی کوئی اثر نہیں ہوتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ڈاکٹروں کو لگا کہ شاید یہ دانتوں کا مسئلہ ہے، مگر اصل میں اعصاب کا مرض نکلا، پہلی بار یہ جھٹکا مجھے 2007ء کی فلم پارٹنر کے سیٹ پر محسوس ہوا۔