ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری کی عدم بازیابی کاکیس,عدالت کا آر پی او گوجرانوالہ کی کارکردگی رپورٹ پر اظہاراطمینان

 شہری کی عدم بازیابی کاکیس,عدالت کا آر پی او گوجرانوالہ کی کارکردگی رپورٹ پر اظہاراطمینان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ  میں شہری  کی عدم بازیابی کے متعلق کیس کی سماعت  , آ ر پی او گوجرانولہ طیب حفیظ چیمہ سمیت دیگر پولیس افسران پیش  ،عدالت کا آر پی او گوجرانوالہ کی کارکردگی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار ، شاباش بھی دی ،عدالت نے  ار پی او گوجرانولہ کو مغوی کی بازیابی کے لیے چار نومبر  تک کی مہلت دے دی .

جسٹس فاروق حیدر  نے شہری عثمان علی کی درخواست پر سماعت کی ،ار پی او گوجرانولہ طیب حفیظ چیمہ  نے مغوی کی بازیابی کے متعلق کئے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کی  اور عدالت کو بتایا کہ چار ٹاورز میں  سے بارہ لاکھ سے زائد موبائل  کا ڈیٹا حاصل کرکے اسےچیک کروایا گیا ، شریک ملزم  عمران عرف مانی ملزم کے دو نمبر ٹریس ہوئے ، آر پی او گوجرانولہ  نے عدالت کو مزید بتایا کہ صبح صبح بڑی پیش رفت ہوئی ہے کہ  مفرور ملزم عمران عرف  مانی کو گرفتار کرلیا ہے، مفرور ملزم عمران عرف مانی کو صدر کھاریاں پولیس  نے گرفتار کیا ،مجھے  پوری امید ہے اس ملزم سے تفتیش میں مثبت  پیش رفت ہوگی ،اس کیس میں ہمیں کچھ مہلت چائیے ، آر پی او گوجرانولہ طیب حفیظ چیمہ نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم کے شناختی کارڈ سے چار موبائل نمبرز کی سمیں ملے ، ان کی تفصیلات لیں ، ان نمبرز میں سے ملزم کا کسی پولیس والے سے رابطہ ہونا ثابت نہیں ہوتا، جسٹس فاروق حیدر نے آر پی او گوجرانولہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا طیب حفیظ چیمہ صاحب آپ نے بڑی محنت کی ، شاباش آپ کو آپ کی ٹیم کو بھی، آپ مغوی کو بازیاب کرکے سسٹم پر عوام کا اعتماد بحال کریں ،دوران سماعت مغوی کی والدہ جذباتی ہوگئیں ، اور کہا  جج صاحب میرے بیٹے کے لئے کچھ کریں ، بیٹے کی جدائی میں میں بیمار ہوگئی ہوں ، جسٹس فاروق حیدر نے مغوی کی والدہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ماں کی دعا کو اللہ پاک رد نہیں کرتا ، ماں کی دعا میں بڑی طاقت ہوتی ہے، اس کیس میں عدالت اور پولیس نے بڑی محنت کی ہے،مجھے امید ہے ، عدالت ، پولیس کی محنت اور ماں کی دعا سے مغوی ضرور بازیاب  ہوگا ،دوران سماعت ڈی آئی جی سیکیورٹی اویس ملک ،ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق  ، ڈی پی او منڈی بہاوالدین وسیم  سمیت دیگر پولیس افسران پیش ہوئے ،اس کیس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی عدالت میں پہلے ہی پیش ہوچکے ہیں ،،عدالت نے کیس کی مزید سماعت چار نومبر تک ملتوی کردی.

Ansa Awais

Content Writer