علی ساہی:گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر پر اب مالک کے نام پر نمبر جاری ہونے لگے ہیں جس کے باعث پرکشش نمبر اُونے پونے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔
محکمہ ایکسائز نے اس صورتحال کے پیش نظر نئی پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز رضوان شیروانی کا کہنا تھا کہ روزانہ موٹر سائیکلوں کی ایک سیریز اور گاڑیوں کی تین سیریز ختم ہو رہی ہیں، اوسطاً روزانہ 10 ہزار کے قریب موٹر سائیکلوں اور 3 ہزار کے قریب گاڑیوں کے نمبرز جاری کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ سیریز شروع ہونے کی وجہ سے پرکشش نمبروں کی نیلامی بار بار ہو رہی ہے اور ای آکشن کے نتیجے میں ریزرو قیمتیں بھی نچلی سطح پر آ گئی ہیں۔