عابد چودھری: تھانہ گڑھی شاہو،گن پوائنٹ پرساڑھے8لاکھ اورقیمتی موبائل رابری کاڈراپ سین، 15پر کال کرنےوالاہی واردات کاماسٹرمائنڈنکلا،ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ملزم نےساڑھے8لاکھ کی رقم خوردبردکرنے کیلئےرابری کاجھوٹاڈرامہ رچایا، ملزم اسامہ پرائیویٹ فیکٹری میں کام کرتا تھا، مالک نےساڑھے8لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے کیلئےدیئےتھے۔
ملزم نےپلاننگ کےتحت رقم کوچھپادی اور 15پر جھوٹی کال کرکےروڈرابری کاڈرامہ کیا۔
ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ گڑھی شاہوپولیس نےسی سی ٹی فوٹیج کےذریعےملزم کو 24گھنٹےمیں گرفتارکیا۔
ملزم سے ساڑھے8 لاکھ نقدی رقم اور قیمتی موبائل برآمد کرلئے گئے، ساڑھے 8 لاکھ روپے اور قیمتی موبائل مالک کے سپرد کردیا،ملزم اسامہ کو مقدمہ درج کر کے ونگ انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔