ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹانک: نامعلوم افراد نے امن کمیٹی کے صدر کو گھر میں گھس کر قتل کردیا

ٹانک: نامعلوم افراد نے امن کمیٹی کے صدر کو گھر میں گھس کر قتل کردیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں امن کمیٹی کے صد ر کو قتل کردیا گیا۔

   فائرنگ کا واقعہ ٹانک میں کوٹ خدک کے علاقے میں پیش آیا جہاں رات گئے مسلح افراد نے امن کمیٹی کے صدر کے گھر پر فائرنگ کردی۔

 ڈی پی او شبیر حسین شاہ نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں امن کمیٹی کے صدر صلاح الدین جاں بحق اور ان کے بھائی زخمی ہوئے ہیں۔

 ڈی پی او کا کہنا ہےکہ صلاح الدین کی لاش اور زخمی کو ہیڈکوارٹرہسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا ہے۔

 ڈی پی او کے مطابق  واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔