چئیرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی، اٹک میں چیک پوسٹیں، ناکےختم ہو گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اٹک جیل سے چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ منتقل کر دیئے جانے پر اٹک پولیس اور جیل کے عملہ نے بھی سکھ کا سانس لیا۔
پولیس نے اٹک جیل جانےوالے راستوں  پر رکھی گئی تمام رکاوٹوں کو ہٹانا شروع کردیا۔
ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سےبند رکھے گئے تمام راستےعام شہریوں کے لئے کھول دیے گئے۔جیل گیٹ کےسامنےسے تمام ناکہ بندیاں ختم کر دی گئیں۔ اٹک جیل کے اطراف میں لگائے گئے حفاظتی ناکوں پر تعینات پولیس کی نفری  کوبھی پولیس لائن  واپس بھیج دیا گیا۔
اٹک جیل کے دروازہ  پراور اندر تعینات جیل سکیورٹی گارڈز نے بھی چئیرمین پی ٹی آئی کی جیل سے روانگی پر سکھ کا سانس لیا ہے۔ اب انہیں ہر وقت اضافی طور پر چوکنا نہیں رہنا پڑے گا۔