تخت لاہور کا معرکہ، بلاول بھٹو زرداری کا پھر لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ

 تخت لاہور کا معرکہ، بلاول بھٹو زرداری کا پھر لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ
کیپشن: Bilawal Bhutto Zardari ,file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی :  تخت لاہور کا معرکہ، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پھر لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کل لاہور پہنچیں گے۔ بلاول بھٹو چند روز لاہور میں قیام کریں گے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو کے دورے کے حوالے سے مقامی قیادت تیاریوں میں مصروف ہیں۔ 

دوسری جانب پنجاب کے تمام ڈویژنل صدور نے اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں پنجاب میں انتخابات پارٹی امیدواروں کے ناموں پر مشاورت ہو گی۔ اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو مضبوط امیدواروں کی فہرست پیش کی جائے گی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین بلاول بھٹو کے دورہ لاہور کے دوران مختلف سیاسی رہنما پیپلز پارٹی میں شمولیت کریں گے۔