ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 3 دہشتگرد ہلاک

 سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 3 دہشتگرد ہلاک
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وادی تیراہ میں فورسز کے آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں  25 سے 26 ستمبر کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگرد کمانڈر کفایت عرف تور عدنان سمیت 3 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشتگردوں کےخاتمے کے لیے کلیئرنس جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer