حکومت کا احسن اقدام،مفت انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کااعلان

حکومت کا احسن اقدام،مفت انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کااعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیاحت کے فروغ کیلئے  احسن اقدام،ایران نےغیرملکی سیاحوں کیلئےمفت انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کااعلان کردیا۔

ذرائع کےمطابق ایرانی حکومت پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو انٹرنیٹ کی فراہمی پر کئی طرح کی قدغنیں لگاتی ہے تاہم ایرانی وزارت ثقافتی ورثہ کے اعلیٰ عہدیدار علی اصغر شلبافیان کا کہنا ہے کہ ایران میں غیرملکیوں کو ’اَن سنسرڈ‘ انٹرنیٹ مہیا کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت نے ایک ترجیحی منصوبہ بندی تیار کی ہے، جس کے پہلے مرحلے میں منظور شدہ ٹریول ایجنسیوں کو غیرملکیوں کیلئے ایسے سم کارڈز دیئے گئے ہیں جن کے ذریعے انہیں انٹرنیٹ کی ’اَن سنسرڈ‘ فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ 

  رپورٹ کے مطابق ایرانی شہریوں کیلئے حکومت کی طرف سے متعدد سوشل میڈیا ایپلی کیشنز اورہزاروں غیرملکی ویب سائٹس بند کر رکھی ہیں۔ ان خصوصی اَن فلٹرڈ سم کارڈز پر انٹرنیٹ کے ذریعے غیرملکیوں کو ان تمام ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس تک رسائی حاصل ہو گی، جن پر ایران میں پابندی ہے۔

 رپورٹ کےمطابق ایران کی طرف سے غیرملکی سیاحوں کو کسی طرح کی نگرانی اور پابندی سے آزاد انٹرنیٹ کی فراہمی کی تصدیق کر دی گئی۔

Ansa Awais

Content Writer