سونے کی قیمت میں مزید بھاری کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Gold price today in Pakistan
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی،ایک تولہ سونا ایک ہی دن میں 6800روپے سستا ہوگیا ۔

تفصیلات کےمطابق ڈالر سستا ہونے پر سونے کے دام بھی گرگئے ،ایک تولہ سونا کا دام گھٹ کر 1لاکھ 43ہزار 300روپے ہوگئی،ایک تولہ سونا ایک ہی دن میں 6800روپے سستا ہوگیا،دس گرام سونا 5829روپے ایک ہی دن میں سستا ہوگیا،دس گرام سونے کے دام کم ہوکر 1 لاکھ 22ہزار 857روپے ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کمی سے 1640ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک تولہ سونا 3750 روپے سستا ہوا تھا جس کے باعث   قیمت  کم ہوکر 1 لاکھ 50 ہزار 100 روپے تک گرگئی تھی، 10 گرام سونا 3216 روپے سستاہوکر 1 لاکھ 28 ہزار 686 روپے کا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کمی سے 1642 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer