ایاز امیر اور شاہنواز کا مزید جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا گیا

ایاز امیر اور شاہنواز کا مزید جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سارہ انعام قتل کیس میں نامزد سینئر صحافی ایاز امیر کا مزید ایک روزہ اور بیٹے   شاہنواز امیر کا مزید تین روز کا طمنظور کرلیا گیا۔

سارہ انعام قتل کیس میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ایاز امیر اور دو روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو سینئر سول جج محمد عامر عزیز کی عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت جج نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں رش زیادہ ہے جو ان کے وکیل ہیں صرف وہی پیش ہوں، اتنی رش میں تو آواز بھی نہیں سنی جائے گی، غیر متعلقہ افراد باہر چلے جائیں۔ سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے ملزم ایاز امیر کا سات دن کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی۔عدالت نے ملزم ایاز امیر کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا۔ 

عدالت نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔