ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف کی توسیع میں ووٹ دینے کا فیصلہ درست تھا، حمزہ شہباز

Hamza Shahbaz Media Talk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نےکہاہےکہ ہماری مفاہمت یہی ہےکہ آئندہ عام انتخابات صاف و شفاف ہوں ،حکومت کورونا وائرس اور ڈینگی کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ، آرمی چیف کی توسیع میں ووٹ دینے کا فیصلہ قیادت نے کیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی نور بھٹی مرحوم کےگھرپہنچے ، اہل خانہ سےاظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہبازشریف کاکہناتھا، حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ہوشربا مہنگائی ہو گئی ہے،آرمی چیف کی توسیع سے متعلق فیصلہ قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے قیادت نےکیا، یہ درست فیصلہ تھا۔
انہوں نےکہا ہمیں سیاسی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایاگیا،قوم ڈینگی کو بھول چکی تھی جوان کی نالائقی کی وجہ سے دوبارہ آگیا ،حمزہ شہبازشریف کاکہناتھاکہ پنجاب حکومت میوزیکل چیئر بن چکی ہے، پولیس میں عہدے رشوت کے ذریعے تقسیم کئے جارہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے حکومت کو اس لئےوقت دیا تاکہ ان کی نالائقی عوام کے سامنے آ سکے۔ اس موقع پر ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی،میاں نصیراحمد،ن لیگی رہنما چودھری نصیر بھٹہ،عمران گورائیہ،شرافت بھٹی ،ملک خالد فاروق کھوکھر،غلام حسین بھٹی سمیت دیگر موجودتھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer