علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والوں کیلئے اچھی خبر

Allama Iqbal international Airport
کیپشن: Allama Iqbal international Airport
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد سعید: سول ایوی ایشن کی دو حصوں میں تقسیم کے بعد ائیرپورٹس کو خود کفیل کرنے کے منصوبے جاری، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیکل اینڈ جنرل سٹور اور جیولری چھاپ بنانے کا فیصلہ، سول ایوی ایشن حکام نے پرائیوٹ شعبے سے بذریعہ ٹینڈرز  بڈز  طلب کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیکل اینڈ جنرل سٹور اور جیولری چھاپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، سول ایوی ایشن حکام نے بذریعہ ٹینڈرز بڈز طلب کر لیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیکل سٹور اور جیولری چھاپ کے لیے 5 سال کی لیز پر جگہ فراہم کی جائے گئی۔

جیولری شاپ انٹرنیشنل ڈیپارچر لاونج میں کھولی جائے گئی۔خواہش مند افراد 8اکتوبر صبح 11بجے تک درخواستیں جمع کروا سکیں گئے۔ 8 اکتوبر کو ساڑھے 11 بجے ائیرپورٹ مینجر آفس میں بڈز کھولی جائیں گئیں۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایئرپورٹ بزنس کو بڑھانے اور مسافروں کو میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔