ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت سستا ہوگیا

chicken rates today
کیپشن: Chicken rates
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)چکن کےگوشت کی قیمت میں معمولی کمی ،6 روپے کمی کے بعد 290 روپے کلو ہوگیا ، فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 180روپے فی درجن پر برقرار ہے۔

تفصیلات کےمطابق شہر میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی،برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 6روپے فی کلو کمی کی گئی،مرغی کا گوشت 296 روپے سے کم ہو کر 290 روپے فی کلو ہو گیا،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 192روپے جبکہ پرچون ریٹ 200 روپے فی کلو جاری ہے،فارمی انڈوں کا 180 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی 5280 روپے کی ہو گئی۔

گزشتہ دو دن قبل مرغی کا ڈیڑھ سو روپے والا مرغی کا گوشت تین سو روپے  فی کلو میں فروخت ہونے ہوا تھا،مارکیٹ میں بیف کا گوشت 500 اورمٹن کا گوشت 1400 روپے کلو تک پہنچ گیا تھا، بیف ہڈی والا گوشت 500 روپے کلو ، بیف کا بغیرہڈی  گوشت 650روپے فی  کلو میں فروخت ہوا جبکہ مٹن 1400 روپے کلو تھا۔

صارفین کا کہنا تھا کہ مرغی کا گوشت عام آدمی کی پہنچ میں نہیں رہا،دکانداروں نےدالوں کیساتھ گوشت کےریٹ بھی بڑھا دئیے،حکومت اشیائےخوردونوش کی قیمتیں برقراررکھنےمیں ناکام ہوچکی  ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer