بینائی سے محروم پاکستانی خاتون سفارتکار نے دنیا کو مودی کا سفاک چہرہ دکھا دیا

Saima Saleem first female diplomat
کیپشن: Saima Saleem
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی نابینا سفارتکار صائمہ سلیم نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات سامنے رکھ دیں۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں بھارتی بیان پر کرارا جواب دیتے ہوئے پاکستان کی سفارتکار صائمہ سلیم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے نہ ہی اندرونی معاملہ اور بھارت بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے پر قابض ہے۔ انہوں نے کہا بھارت پاکستان پر بےبنیاد الزامات لگاتا رہا۔ 

یاد رہے صائمہ سلیم پاکستان کی تاریخ  میں پہلی ایسی خاتون سفارت کار ہیں جو کہ نابینا  ہیں۔ صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران کشمیر کے حوالے بھارتی الزامات کا دبنگ جواب دیا تھا ۔صائمہ سلیم کے اس انداز کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔ صائمہ سلیم کے بھائی  یوسف سلیم پاکستان کے پہلے نابینا جج تھے جبکہ ان کی ایک بہن یونیورسٹی آف لاہور میں لیکچرار ہیں۔