رئیل اسٹیٹ کے سرمایہ کاروں کیلئے اچھی خبر

رئیل اسٹیٹ کے سرمایہ کاروں کیلئے اچھی خبر

( ریحان گل ) محکمہ بلدیات پنجاب نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی رولزتیار کر لیے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری 75 دن میں دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو سہولیات دینے کی ہدایت کے بعد محکمہ بلدیات کی جانب سے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں رہائشی پراپرٹیز کی منظوری کے لئے وقت مقرر کرنے اور ون ونڈو آپریشنز شروع کرنے کے بعد اب نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے بھی رولز تیار کرلیے گئےہیں۔

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری 75 دن میں دی جائے گی، درخواست وصولی کےبعد نقشہ اور لے آوٹ پلان کی منظوری مقررہ مدت میں دی جائے گی۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان ون ونڈو سیل میں درخواست جمع کرائیں گے جبکہ محکمہ بلدیات نے رولز حتمی منظوری کے لیے کابینہ کو بھجوا دیئے۔