(حافظ شہباز علی) بند دروازوں میں کھیلے جانے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں نے شائقینِ کرکٹ کے لیے خصوصی پیغامات جاری کردئیے، بابراعظم، سرفراز احمد اور حیدر علی کی مداحوں سے گھر سے بیٹھ کر اسپورٹ کرنے کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق 30 ستمبر سے ملتان میں شروع ہونے والا قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ بند دروازوں میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ اس سنسنی خیز ایونٹ میں شائقین کی کمی شدت سے محسوس ہوگی، بابراعظم، حیدر علی کا کہنا ہے کہ شائقین اسٹیڈیم میں نہیں تو کیا ہمارے دِلوں میں تو موجود ہوں گے، حارث رؤف کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں موجود شائقینِ کرکٹ اپنے شور سے فاسٹ باؤلر کا جوش بڑھاتے تھے۔
سابق کپتان سرفراز احمد نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ ہمارے ٹورنامنٹ کو بھی اسپورٹ کریں، شان مسعود کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے اسٹیڈیم میں نہیں آسکتے مگر اپنے گھروں سے اسپورٹ کرسکتے ہیں۔
دو مرحلوں میں ایونٹ کا فائنل 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
Babar Azam leads players' call for fans' support in #NationalT20Cup#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/gu53A8OwBI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 26, 2020