سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات بارے بڑا فیصلہ

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات بارے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات کےحوالےسےپاکستان بار کونسل کا بڑا فیصلہ، الیکشن میں کوئی امیدوار بینرز،فلیکسز یا اشتہارات کا استعمال نہیں کرسکےگا، الیکشن مہم کے دوران وکلاء کے بڑے اجتماعات،کھانوں اورتقریبات پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ 


   تفصیلات کے مطابق  چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ نےمراسلہ جاری کردیا، ہائی کورٹ بارکےصدور، صوبائی بارکونسلزاورچیئرمین الیکشن بورڈ کوبھجوائےگئےمراسلے کےمطابق کوئی بھی امیدوار اپنی انتخابی مہم کےدوران بینر،اشتہارات آویزاں نہیں کرے گا۔

امیدواروں کی انتخابی مہم کےدوران بڑے بڑے اجتماعات اور کھانا کھلانے پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی، سپریم کورٹ بار الیکشن کےضابطہ اخلاق پر عمل درآمد نہ کرنےوالےامیدواروں کو نااہل قراردے دیا جائےگا، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار نےسپریم کورٹ بار کےالیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد بارے مراسلہ جاری کیا۔

Shazia Bashir

Content Writer