جوڈیشل کمپلیکس میدان جنگ بن گئی

جوڈیشل کمپلیکس میدان جنگ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)لاہور جوڈیشل کمپلیکس میں 2گروپوں کےمابین تصادم میں مکوں،گھونسوں کاآزادانہ استعمال کیا گیا،پولیس نےتصادم کرنیوالے4ملزمان کوحراست میں لےلیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور جوڈیشل کمپلیکس میں 2گروپوں کےمابین تصادم کے باعث پولیس نے4ملزمان کوحراست میں لےلیا، شکیل احمد سمیت4افرادضمانت  کے لئےعدالت آئے تھے جیسے ہی عدالت پہنچے تو مخالفین نے دھاوا بول دیا جس پر دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کی خوب دھرگت بنائی،لڑائی میں مکوں،گھونسوں کاآزادانہ استعمال کیا گیا۔

پولیس نے ملزم  شکیل احمد،محمد عدیل،محمد آصف،ذوالفقارکوحراست میں لیا،ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی کی عدالت کےباہرہنگامہ ہوا،اویس چیمہ نےشکیل احمد کے خلاف تھانہ ساندہ میں مقدمہ درج کرایاتھا۔

 واضح رہے کہ ایک ایساہی واقعہ  سیشن کورٹ میں بھی پیش آیا تھا جہاں  ضمانت کے لیے آئے نعمان خان پر دوسری پارٹی کے ارکان نے گھونسوں اور مکوں سے حملہ کردیا، بعد میں پولیس اہلکاروں کے آنے پر دونوں فریقین سیشن کورٹ سے چلے گئے۔شورپرسیشن کورٹ سکیورٹی کےارکان پہنچ گئےجن کو دیکھ کرمدعی پارٹی کےافرادسیشن کورٹ سے نکل گئے ۔نعمان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نےجائیدادکےتنازع پر لڑائی،جھگڑا کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بہت سے ایسے واقعات ہوچکے ہیں جس میں فریقین گتھم گتھا ہوئے جس پر متعدد کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور زخمیوں بھی ہوئے، ایسے لرزہ خیز واقعات بھی پیش آئے جس میں پیشی پر لائے ملزم کو قتل کردیا گیا جبکہ موقع پر موجود پولیس اہلکار کاموش تماشائی بنے رہے۔ سیشن کورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے رشتے دار آپس میں لڑ پڑے، ایک دوسرے پر لاتوں گھونسوں اور مکوں کی بارش کردی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer