سعود بٹ: گھریلوملازمین کو صحت کی سہولیات دینے کا منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہی مشکلات سے دوچار، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کا دائرہ کار وسیع ہوا نہ کمزورانفراسٹرکچر مضبوط بنایا جاسکا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کیلئے پہلے سے موجود انفراسٹرکچر کمزور انتہائی کمزور یے جس وجہ سے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں، زرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ اور چار نکاتی اپگریڈیشن سسٹم فعال نہ ہوا۔
میڈیکل افیسرز کی 950 مستقل اسامیوں پر صرف 690 ڈاکٹرز موجود ہیں جبکہ پنجاب میں سوشل سکیورٹی ہسپتال میں صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے صرف 13 ہسپتال موجود ہیں، زرائع کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن میں متعدد بار خالی آسامیوں کیلئے اشتہار دیئے گئے مگر ناقص سہولیات کے باعث ڈاکٹروں نے عدم دلچسپی ظاہر کی۔