(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سرکاری سکولوں میں امتحانات کیلئے بازار سے بنے بنائے پرچہ جات خریدنے پر پابندی عائد کردی، کوتاہی برتنے کی صورت میں متعلقہ سربراہان کیخلاف پیدا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق سکول سربراہان بازار سے بنے بنائے پرچہ جات کسی صورت نہیں خریدیں گے، ہر جماعت کیلئے الگ سے پیپرز تیار کرنے کیلئے سبجیکٹ اسپشلسٹ کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی، سکولوں میں ٹرم وائز اور موک ٹیسٹ کا باقاعدہ انعقاد کیا جائے گا۔
ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بازار سے تیار شدہ پرچہ جات آؤٹ آف کورس ہوتے تھے، آؤٹ آف کورس پیپرز آنے سے طلبا فیل ہوجاتے ہیں، کوتاہی کی صورت میں متعلقہ سربراہان کیخلاف پیدا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔