طیب سیف: بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں شیر افضل مروت سے آج بھی ملنے سے انکار کرتے ہوئے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ شیر افضل مروت سے ملاقات نہیں کرنی۔
شیر افضل مروت کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے معاملے سے متعلق اہم انکشاف ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں شیر افضل مروت سے آج بھی ملنے سے انکار کر دیا، گزشتہ روز بھی بانی پی ٹی آئی کو جیل حکام کی جانب سے لسٹ دی گئی کہ یہ لوگ آپ سے ملنے آئے ہیں، جس پر بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے ملاقات کے انکار کر دیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کی جگہ علی اعجاز بٹر کو عمران خان سے ملاقات کے لئے اندر لے کر جایا گیا، آج بھی شیر افضل مروت کو بانی چئیرمین نے ملنے سے انکار کر دیا ، بانی چئیرمین نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ شیر افضل مروت سے ملاقات نہیں کرنی، بانی چئیرمین نے کئی باتوں سے شیر افضل مروت کو پہلے بھی منع کیا تھا۔