ہر ڈسٹرکٹ میں عوام کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ فیسلیٹی بنانا چاہتے ہیں,مریم نواز

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد  : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہر ڈسٹرکٹ میں عوام کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ فیسلیٹی بنانا چاہتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہیلتھ ریفارمز سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سابق دور حکومت میں ہیلتھ پر توجہ نہ دینے پر افسوس کا اظہار  کیا۔ 
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مری ہسپتال پراجیکٹ میں سرکاری خزانے کو 4 ارب روپے نقصان پہنچانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا، ساتھ ہی سابق دور میں سرکاری خزانے کو 4 ارب نقصان پہنچانے پر قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ 

 مریم نواز  نے کہا کہ سابق دور حکومت میں عوام کو صحت کی سہولیات پہنچانے میں رکاوٹ ڈالنا انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک ہے۔ عوام کے روپے پیسے کی حفاظت ہمارا فرض ہے، نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ ہر ڈسٹرکٹ میں عوام کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ فیسلیٹی بنانا چاہتے ہیں۔عام آدمی کو علاج کی اعلی ترین سہولتیں دیں گے ۔ 

اجلاس میں اٹک، لیہ میانوالی ،وہاڑی بھکر اور جہلم میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے میڈیکل کالج کے قیام کی تجویز کاجائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ ،ہیلتھ ریفارمز او ردیگر اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔  اجلاس میں ہسپالوں کی تعمیر وبحالی،کلینک آن وہیل ،فری میڈیسن اور دیگر امور پر  تفصیلی وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب نے 2500  بی ایچ یو اور 300 آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ  کی جلد تکمیل کا حکم دیا، ساتھ ہی مری میں نئے ہسپتال کے قیام کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔ مریم نواز نے جہلم، اٹک ، میانوالی ، مری ساہیوال ،سیالکوٹ میں انجیو گرافی مشین مہیاء  کرنے کی ہدایت کردی ۔ 
سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری اور دیگرحکام بھی موجود تھے۔