سٹی42: وائٹ بال کوچ نے آج بابر اعظم کی ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں واپسی کے متعلق بتانے کے ساتھ فخر زمان کےفیوچر کےمتعلق بھی اہم نکتہ بتایا۔
وائٹ بال ہیڈکوچ مائیک ھیسن نے آج اسلام آباد میں ساؤتھ افریقہ کے ساتھ ٹی ٹوینٹی سیریز کے آغاز سے پہلے اپنی اہم پریس کانفرنس میں بتایا کہ بابراعظم کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ بابراعظم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔ میں پرامید ہوں کہ بابراعظم شاندار واپسی کریں گے۔
بابر اعظم نے دراصل فخر زمان کو ریپلیس کیا ہے اور اس تبدیلی کے حوالے سے فخر کے فینز کے ذہنوں میں سوالات موجود ہیں۔ تجربہ کار کوچ ھیسن نے اپنی رائے میں بتایا کہ وہ فخر کا فیوچر ون ڈے فارمیٹ میں دیکھ رہے ہیں۔
مائیک ھیسن نے کہا، ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کریں گے۔ ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز، ٹرائی سیریز کے زریعے ورلڈکپ سے متعلق آپشنز ملیں گے
ھیسن نے کہا، عثمان طارق ایک باصلاحیت سپن ٹیلینٹ ہے۔
محمدحارث کو کافی مواقع دیے، انہوں نے فائدہ نہ اٹھایا.
محمدحارث نوجوان ہیں، ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے.
عثمان خان سپنرز کےخلاف اچھی بیٹنگ کرتےہیں.
عثمان خان کو ٹی ٹونٹی سیریز میں موقع دیا گیا ہے.
ایک سوال کے جواب میں وائٹ بال ہیڈکوچ مائیک ھیسن نے کہا، ایشیاءکپ فائنل میں شکست پر مایوسی ہوئی۔ ایشیاءکپ کا فائنل کافی بڑا دن تھا
انہوں نے کہا، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تمام شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔
ھیسن نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ جو سکواڈ کا حصہ نہیں بنے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا، صفیان مقیم کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس بھیجا ہے۔

فخر زمان کا فیوچر
فخر زمان کے فینز ان کے فیوچر کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، وائٹ بال کوچ مائیک ھیسن نے اپنے بے لاگ تبصرے میں نوجوان بیٹر کے فیوچر کا خاکہ تقریباً واضح بتا دیا۔ مائیک ھیسن نےفخر زمان کے فیوچر کے متعلق سوالات کے جواب میں کہا، فخرزمان ایک روزہ فارمیٹ کاحصہ ہیں۔
فخرزمان کو فرسٹ کلاس میں کام کرنا پڑےگا۔ انہوں نے بتایا کہ فخرزمان سے میں نے بات بھی کی تھی۔
اس سے پہلے 8 ستمبر کو مائیک ھیسن نے فخر زمان کے متعق بات کرتے ہوئے کہا تھا، "ہمارے پاس ٹاپ آرڈر میں زیادہ تجربہ نہیں ہے۔ یہ حقیقت کہ فخر تجربہ لا رہا ہے اور اپنی بیٹنگ کو مختلف کنڈیشنز کے مطابق ڈھال سکتا ہے، بہت اہم ہے۔ آپ ہر پچ پر جا کر 160 کے اسٹرائیک ریٹ سے سکور نہیں کر سکتے۔ لیکن اگر کنڈیشنز اس کا تقاضا کریں تو اس میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ ایسا کر سکے۔"
اس سے پہلے اگست مین فخر زمان کے متعلق بات کرتے ہوئے کوچ مائیک ھیسن نے کہا تھا، فخر زمان کو سب سے زیادہ بیٹنگ پریکٹس کرائی جا رہی ہے اور فخر زمان کو اتنا فٹ پہلے نہیں دیکھا گیا ہے جتنا اب فٹ اور مکمل ردھم میں ہیں یہ بہت اچھی خبر ہے پاکستان ٹیم کیلئے کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں اگر فخر زمان فٹ اور فارم میں ہوں تو پھر تن تنہا میچ فنش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔