سٹی 42: ہنجروال کے قریب مرغزار کالونی میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے طالبات کو ہراساں کرنے والا ملزم پکڑ لیا
ترجمان ڈولفن کے مطابق طالبات کو ہراساں کرنے والا ایک ملزم علی اشفاق گرفتار، دوسرا فرار ہوگیا ۔ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔
کار سوار ملزم سے پستول اور گولیاں برآمد کرلی ۔ دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے ۔
گرفتار ملزم قانونی کارروائی کیلئے ہنجروال پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App