ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحافی ارشد شریف کی والدہ انتقال  کر گئیں  

صحافی ارشد شریف کی والدہ انتقال  کر گئیں  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صحافی ارشد شریف کی والدہ رفعت آراء علوی انتقال کر گئیں جب کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صحافی ارشد شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔

 سہیل آفریدی نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ ایک بہادر اور عظیم ماں تھیں جنہوں نے سچائی کا علم بلند رکھنے والا بیٹا پروان چڑھایا،  ارشد شریف جیسے جری اور بااصول صحافی قوم کا فخر ہیں۔

 وزیر اعلی نے کہا کہ مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

 سہیل آفریدی نے کہا کہ ارشد شریف کی قربانی صحافت کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی، قوم ارشد شریف اور اُن کی عظیم والدہ کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔