ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ہرادیا

ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ہرادیا
کیپشن: T20 World Cup
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو 5 رنز سے اپ سیٹ شکست دے دی۔

158 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے شکست ہوئی۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آغاز میں میچ بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا،1.3 اوورز میں 11 رنز بنانے کے بعد میلبرن میں ایک مرتبہ پھر بارش ہوئی۔

بعدازاں میچ دوبارہ شروع ہوا اور آئر لینڈ نے 19.2 اوورز میں 157 رنز اسکور کیے جبکہ پوڑی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔آئرش کپتان اینڈی بالبرنی 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، لورکان ٹکر 34، کرٹس کیمفر 17، پال اسٹرلنگ 14 اور گیرتھ ڈیلانی نے 12 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ اور لیئم لیونگسٹن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے14.3  اوورز میں 5 وکٹوں پر 105 رنز بنائے جب کہ بارش نے میچ میں خلل ڈال دیا اور پھر میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ختم کردیا گیا۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوز بٹلر صفر، ایلکس ہیلز 7 اور بین اسٹوکس 6 ، ڈیوڈ ملان 35، ہیری بروک 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔خیال رہے کہ میلبرن میں اگلا میچ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان کھلا جانا ہے۔