ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

Pak vs Nz
کیپشن: Pak vs Nz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سنسی خیز مقابلے میں 5 وکٹ سے شکست دے دی،پاکستان کو 135 رنز کا ہدف  ہدف 8 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔

شعیب ملک اور آصف علی نے کیویزکاسیکورٹی حصار توڑڈالا،محمد رضوان نے 33رنزکی شاندار اننگزکھیلی، شعیب ملک  اور آصف علی کے ناقابل شکست27رنز نے کیویز کی شکست میں اہم کردار ادا کیا۔فخر زمان ، محمد حفیظ اور عماد وسیم نے گیارہ گیارہ رنز بنائے جبکہ بابر اعظم صرف 9رنز بناکرٹم ساؤتھی کی بال پر بولڈ ہوگئے۔  نیوزی لینڈ کے سودھی نے دووکٹیں حاصل کیں ۔مچل سانتنر،ٹم ساؤتھی ،ٹرینٹ بولٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔حارث رؤف کو چاروکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوار ڈدیا گیا۔

قبل ازیں20 اوورز کے اختتام پر  نیوزی لینڈ نے8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔شارجہ کے مقام پر کیویز  نےحارث رؤف کی تباہ کن باؤلنگ کےسامنے گھٹنے ٹیک دیئے،  20اوورز کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے8 وکٹوں کےنقصان پر 134 رنز بنا سکی، مارٹن گپٹل 17 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے، ڈیرل مچل 27 رنز کے انفرادی سکور پر عماد وسیم کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے جبکہ جمی نیشم کو  ایک رن پرحفیظ نے چلتا کیا، کین ولیمسن 25 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، ڈیون کانوے 27 رنز کے بعد حارث کا دوسرا  اور گلن فلپ 13 رنز سکور کرنے کے بعد حارث کا تیسرا  اور مچل سانتنر 6 رنز بنا کر حارث کا چوتھاشکار ثابت ہوئے، ٹم سیفرٹ 8 رنز بنا کر شاہین کی وکٹ بنے۔

 پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں  بابر اعظم (کپتان)آصف علی ،فخر زمان، محمد رضوان،  عماد وسیم، محمد حفیظ ،شاداب خان،  شعیب ملک، حارث رؤف ،  حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پاکستان کےخلاف میچ سےقبل نیوزی لیںڈکےکھلاڑی لوکی فرگوسن انجری کاشکارہوگئے۔ نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون میں کین ولیمسن( کپتان) ، مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، ڈیون کانوے، گلن فلپ، جمی نیشم، ٹم سیفرٹ، مچل سانتنر، ٹم ساؤتھی، ایش سودی اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer