ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں تین روزہ عالمی کانفرنس اختتام پذیر

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں تین روزہ عالمی کانفرنس اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں تین روزہ عالمی کانفرنس اختتام پذیر، صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کہتے ہیں کہ ریسرچ اینڈ مینجمنٹ کے لیے حکومت نیا ادارہ قائم کر رہی ہے ہماری جامعات دنیا کی بہترین جامعات میں شامل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں نیچرل سائنسز، پبلک ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کے موضوع پر منعقدہ تین روزہ عالمی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی ہے، اختتامی تقریب میں وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں، وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منظور، رجسٹرار عظمیٰ بتول، ڈاکٹر غزالہ سمیت اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منظور نے بتایا کہ کانفرنس میں 50 سے زائد تحقیقی مقالہ جات پیش کیے گئے ہیں اب ان مقالہ جات کو شائع کیا جائے گا جس میں پاکستان کو درپیش ماحولیاتی مسائل اور غذائیت سے متعلق اہم سفارشات شامل ہوں گی۔

 وزیر ہائیر ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ لاہور کالج تیزی سے پاکستان کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہوا ہے اور جامعات میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کے لیے کانفرنس اہم ذریعہ ہوتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ریسرچ اینڈ مینجمنٹ کا الگ سے ادارہ بنا رہی ہے جس کا مقصد نئے علوم کی تخلیق کرنا ہوگا۔

 کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ہائیر ایجوکیشن نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں سیاسی جڑیں مضبوط ہیں، انھیں اکھاڑنے کے لیے طویل المدتی منصوبہ بنا رہے ہیں اور اس منصوبے کو شیئر نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی میں امن کے قیام میں رکاوٹ بننے والی کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت کا دباؤ قابل قبول نہیں ہوگا۔