ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریسکیو 1122 میں کروڑوں کے گھپلے، تین افسر نیب میں طلب

ریسکیو 1122 میں کروڑوں کے گھپلے، تین افسر نیب میں طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) قومی احتساب بیورو لاہور نے ریسکیو 1122 میں کروڑوں کے گھپلوں کے معاملے پر نیب نے ریسکیو 1122 کے تین افسران کو آج طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 بھی نیب کے ریڈار پر آگیا۔ نیب نے ریسکیو 1122 میں کروڑوں کے گھپلے کے معاملے پر تحقیقات کیلئے  ریسکیو کے تین افراد کو طلب کرلیا جبکہ نیب نے ڈی جی رضوان نصیر  سے ٹھیکوں کا ریکارڈ  بھی طلب کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق نیب نے احمد میڈیکس کمپنی کو دیئے گئے ٹھیکوں کا ریکارڈ بھی مانگ لیا۔ آگ بجھانے والے آلات اور گاڑیاں مہنگے داموں خریدی گئیں۔

Sughra Afzal

Content Writer