ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رہائشی  عمارتوں کے کمپلیکس میں آگ لگنے کے سانحہ میں درجنوں افراد جاں بحق

رہائشی  عمارتوں کے کمپلیکس میں آگ لگنے کے سانحہ میں درجنوں افراد جاں بحق

سٹی42:  کثیر المنزلہ رہائشی  عمارتوں کے کمپلیکس میں آگ لگنے کے سانحہ میں درجنوں افراد جاں بحق ہو گئے۔

ہانگ کانگ میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارتوں کے ایک کمپلیکس میں آگ لگنے سے درجنوں افراد جھلس گئے۔ اب تک 36 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ہسپتالوں میں زیرعلاج آگ سے جھلسنے اور  زخمی ہونے والوں کی تعداد  کی تعداد 29 رہ گئی ہے۔ پونے تین سو افراد جو اس عمارت میں رہتے ہیں، وہ لاپتہ ہیں، اب تک کچھ پتہ نہیں کہ ان میں سے کتنے آگ لگنے کے وقت عمارت مین موجود تھے۔ حکام ان سب افراد کو رابطے میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 میڈیا رپورٹس  کے مطابق ہانگ کانگ شہر کے شمالی علاقے میں آج ایک  ملٹی سٹوری رہائشی بلڈنگ کمپلیکس میں لگی ہوئی آگ کو اب تک نہیں بجھایا جا سکا۔ فائر بریگیڈ نے اس خطرناک آگ کو  فورتھ ڈگری آتشزدگی قرار دیا ہے۔ درجنوں فائر فائٹر کئی سنارکلز کے ساتھ عمارت میں لگی آگ کو بجھانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی رات تک آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے جب کہ  حکام نے زخمیوں کی تعداد 29 بتائی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے، آگ پر قابو  پانےکی کوششوں میں مصروف کئی فائر فائٹرز   زخمی  ہیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ  آگ سے متاثرہ  رہائشی  بلاکس کے 279 افراد لاپتہ ہیں۔

پولیس کےمطابق متعددافراد عمارت میں ابھی بھی  پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنےکی کوشش جاری ہے۔تقریباً 700 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق  رہائشی کمپلیکس  8 بلاکس پر مشتمل ہے، ہر عمارت 31 منزلہ ہے اور یہاں مجموعی طور  پر  لگ بھگ 2 ہزار  اپارٹمنٹس اور تقریباً  5 ہزار کے قریب افراد رہائش پذیر ہیں۔

  رہائشی کمپلیکس  میں آگ لگنےکی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ حکام بتا رہے ہیں کہ ابھی ان کی ساری توجہ آگ بجھانے اور عمارت میں پھنسے ہوئے زندہ انسانوں کو حفاظت کے ساتھ باہر نکالنے پر مرکوز ہے۔