ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانگ کانگ ڈیزاسٹر؛ چار عمارتوں میں آگ بدستور بھڑک رہی ہے

Hong Kong fire disaster, city42 John Lee, News Briefing

سٹی42: ہانگ کانگ کے فائر فائٹرز نے شہر کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈیزاسٹر میں  منظم جدوجہد کر کے رہائشی کمپلیکس میں لگی آگ کو کافی حد تک کنٹرول کر لیا ہے۔ چار رہائشی عمارتیں اب  بھی جل رہی ہیں۔تین رہائشی عماروں میں آگ تقریباً بجھ چکی ہے۔  پونے تین سو افراد اب بھی لاپتہ ہیں لیکن فائر فائترز پر امید ہیں کہ اب صورتحال بہتری کی طرف جا رہی ہے۔

ہسپتالوں میں 7 زخمی تشویش ناک حالت میں ہیں۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے پاس آگ بجھانے کے لیے جو کچھ ضروری ہے وہ ہے - جان لی
شہر کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے بتایا ہے کہ  آگ بجھانے کے لئے کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں، ہمارے پاس سب کچھ موجود ہے۔

جان لی نے بتایا کہ فائر سروسز کے ڈائریکٹر نے انہیں یقین دلایا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے کافی وسائل اور عملہ موجود ہے۔

جان لی نے آج ہونے والے سانھہ کے متعلق بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے 800 سے زیادہ فائر فائٹرز اور پیرا میڈیکس، 140 فائر انجنوں کے ساتھ تڈیپیوٹ کئےگئے ہیں۔

لی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے آگ لگنے والی سات عمارتوں میں سے تین عمارتوں میں اب شعلوں کی کوئی علامت نہیں دکھائی دے رہی تھی، جب کہ چار  عمارتوں میں "آگ موجود ہونے  کے مختلف آثار" دکھائی دے رہے  ہیں۔

جان لی نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ فائر فائیٹرز کا لشکر  آگ پر قابو پا رہا ہے، "ہم امید کرتے ہیں کہ ایسا ہی ہوگا"۔

انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں 29 افراد زیر علاج ہیں۔ ان میں سے سات کی حالت تشویشناک ہے۔