سٹی 42: پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشق البتارٹو 18 تا 26 نومبر 2025 اختتام پذیر ہوگئی ۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مشق البتار-ٹو کا اختتامی پروگرام تبوک، سعودی عرب میں منعقد کیا گیا تھا ۔ جی او سی اسپیشل سروسز گروپ نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی ۔ سعودی عرب کے سینئر فوجی حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
پاکستان آرمی ایس ایس جی اور سعودی آرمی کے دستوں نے شرکت کی ۔ شرکا نے پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل قابلیت کا اعلیٰ مظاہرہ کیا۔
مشق میں شہری علاقوں میں کارروائی، بم ناکارہ بنانے اور تاکتیکی ڈرلز پر خصوصی توجہ دی گئی ۔
آئی ایس پی ار نے بتایا کہ پاکستان اورسعودی عسکری تعاون کے تاریخی تعلقات مزید مضبوط ہونگے،تمام تربیتی اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے گئے۔دونوں ممالک کا علاقائی امن و سلامتی کے لیے عزم کا اعادہ کیا گیا.
