قیصر کھوکھر: محکمہ قانون نے گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد گاڑیوں کے جرمانوں کے حوالے سے نیا آرڈیننس جاری کیا ہے۔
نئے قوانین کے مطابق مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر سخت جرمانے نافذ کیے جائیں گے۔
تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار روپے جرمانہ ہو گا,موٹر کار کو تیز رفتاری پر 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا,ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار جرمانہ ہوگا,سگنل کی خلاف ورزی پر تھری ویلر کو 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا,ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر کار کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا.
2000سی سی گاڑیوں کو سگنل کی خلاف ورزی پر 10 ہزار جرمانہ ہوگا,2000سی سی سے زائد کی گاڑیوں کوسگنل خلاف ورزی پر15 ہزار جرمانہ ہوگا,اوورلوڈنگ پر تھری ویلر کو 3 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا,اوورلوڈنگ پر 2ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا,اوور لوڈنگ پر 2ہزار سی سی سےزائدگاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا.
ٹرالر کو اوورلوڈنگ پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا,دھواں چھوڑتی موٹرسائیکل کو 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا,تھری ویلر گاڑی کو دھواں چھوڑنے پر 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا,بڑی گاڑی کو دھواں چھوڑنے پر 8 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا,ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا.
محکمہ قانون کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے نفاذ سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں کمی آئے گی اور شہریوں کی حفاظت بہتر ہوگی۔