ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم کی قیمت سےمتعلق درخواستیں پرنسپل سیٹ پرمقرر کرنے کا حکم

 گندم کی قیمت سےمتعلق درخواستیں پرنسپل سیٹ پرمقرر کرنے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں گندم کی قیمتوں کے تعین سے متعلق مختلف بنچوں میں زیرِ سماعت کیسز کو یکجا کرنے کے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے تمام درخواستیں پرنسپل سیٹ پر مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے پنجاب حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں پنجاب حکومت کی نمائندگی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر نے کی ، پنجاب حکومت کے لاء افسر کے مؤقف کے مطابق گندم کی قیمت مقرر کرنے کے حوالے سے متعدد درخواستیں پرنسپل سیٹ سمیت ہائیکورٹ کے مختلف بنچوں میں زیرِ سماعت ہیں، جس کے باعث فیصلوں میں تضاد پیدا ہونے کا خدشہ موجود ہے۔ لاء افسر نے استدعا کی کہ تمام متعلقہ کیسز کو یکجا کرتے ہوئے ایک ہی بنچ کے روبرو پرنسپل سیٹ پر مقرر کیا جائے تاکہ یکساں فیصلہ سامنے آسکے۔

Ansa Awais

Content Writer