عابد چودھری:غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کے بال مونڈ دیئے،ملزمان میں بھائی، بھابھی اور 2 رشتہ دار بھی شامل ہیں۔
15سالہ لڑکی شاہدرہ ٹاؤن سے بابا فرید کالونی بھائی کے گھر آئی تھی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن،شہربانو نقوی کے مطابق ملزمان کو لڑکی کا نوجوان سے دوستی ہونے کا شک تھا،شک کی وجہ سے ملزمان نے مل کر لڑکی کے بال مونڈ دیئے۔
ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی نازیبا ویڈیوبنائی، وائرل کرنے کی دھمکی دیتے رہے۔
واقعے پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت نے ٹیم کے ہمراہ فرید کالونی سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی ماڈل ٹاون کے مطابق والد دلبر کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی کی گئی،گرفتار ملزمان میں بھائی قاسم، بھابھی معصومہ، سمیر و گنگر بی بی شامل ہیں۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App