ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمینیا نے بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی خریداری معطل کردی  

آرمینیا نے بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی خریداری معطل کردی  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آرمینیا نے دبئی ائیر شو میں بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی تباہی کے بعد ان طیاروں کی خریداری معطل کردی۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا اور بھارت  کے درمیان1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 طیاروں کی خریداری پر بات چیت ہورہی تھی اور اگر  یہ سودا طے پاتا تو یہ تیجس جنگی طیارے کی پہلی بڑی برآمدی ڈیل ہوتی۔

 رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ آرمینیا کی جانب خریداری منسوخ کرنے پر اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کوبھی دسیوں ملین ڈالر کا نقصان ہوگا کیونکہ  اسرائیل میں تیار کردہ ریڈار جیسے بہت سارے جدید آلات تیجس میں شامل کیے ہیں۔

 واضح رہے 21 نومبر کو دبئی میں ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا۔