ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان کے ضلع سبی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع سبی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع سبی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، جبکہ مرکز سبی سے 60 کلو میٹر دور شمال مشرق میں تھا۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلہ سبی، ہرنائی اور دکی اضلاع کے درمیان پہاڑی پٹی میں آیا، کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 3.0 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز قلات کے قریب تھا۔