ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹریکٹر ٹرالی نے دو پولیس اہلکاروں کو کچل ڈالا،ایک جاں بحق

 ٹریکٹر ٹرالی نے دو پولیس اہلکاروں کو کچل ڈالا،ایک جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:لوئر مال کے علاقے میں ٹریکٹر نے دو کانسٹیبلز کو کچل ڈالا۔

حادثے میں ایک کانسٹیبل موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، کانسٹیبل صفدر اور محمود ڈیوٹی پر تھے کہ کارپوریشن چوک میں کھڑے ملازمین کو ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی۔

محمود کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او لوئر مال سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے لی، جاں بحق ہونے والے پولیس ملازم کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی، پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔