چائنہ سکیم میں کرکٹ کھیلتے نوجوانوں میں جھگڑا، 45سالہ شخص قتل

چائنہ سکیم میں کرکٹ کھیلتے نوجوانوں میں جھگڑا، 45سالہ شخص قتل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)گجر پورہ، چائنہ سکیم میں کرکٹ کھیلتے نوجوانوں میں جھگڑے کے دوران 45سالہ شخص قتل ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق ،پینتالیس سالہ ناصر بٹ کو ملزمان نے بلے کے وار کر کے قتل کردیا ،ناصر بٹ کے بیٹوں کا نوجوان سے کرکٹ کھیلتے ہوئے جھگڑا ہوا۔ملزمان نے پہلے بچے پر تشدد کیا پھر والد کو پر بلے کے وار کیے ۔

پولیس نے مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے کاروائی شروع کردی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے، جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔