سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ  جہان فانی سے کوچ کر گئیں

سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ  جہان فانی سے کوچ کر گئیں
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ انوار جہاں بیگم انتقال کر گئیں۔

 بابر غوری کے اہلخانہ کی جانب سے انوار جہاں بیگم کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ مرحومہ کی نماز جنازہ بعد ظہر حمزہ مسجد ہیوسٹن میں ادا کی جائے گی۔

 سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ تین ماہ قبل امریکا کے شہر ہیوسٹن منتقل ہوئی تھیں۔

  یاد رہے کہ چند روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی والدہ بھی انتقال کر گئی تھیں۔