معروف اداکار جوڑی کی شادی کی خبر منظرعام پر

Hollywood Actors are going to marry
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:معروف ہالی ووڈ اسٹارز ٹام ہالینڈ اور زینڈایا مستقبل کے خواب بُننے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ’اسپائیڈر مین ہوم کمنگ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ہالی ووڈ اسٹارز ٹام ہالینڈ اور زینڈایا گزشتہ ایک سال سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فلم میں اداکاری کرنے والے دونوں ستارے اب زیادہ تر ایک دوسرے کے ساتھ ہی نظر آتے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ٹام اور زینڈایا مستقبل کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور دونوں شادی کے متعلق منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ اسٹارز ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی پہلی ملاقات 2016 میں ’اسپائیڈر مین ہوم کمنگ‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی, جبکہ  پچھلے سال جولائی 2021 میں ان کی چند تصاویر وائرل ہوئیں جس سے ٹام اور زینڈایا کے تعلق کی تصدیق ہوگئی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر