ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے 77 سال کی عمر میں بھارتی شہر پونے کے اسپتال میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم گوکھلے کئی دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے اور ان کے جسم کے کئی اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے دوست کا کہنا ہے کہ ان کی آخری رسومات آج ہی ادا کی جائیں گی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وکرم گوکھلے نے 1971ء میں 26 سال کی عمر میں بالی ووڈ فلم پروانہ سے ہندی فلموں میں ڈیبیو کیا، جس کے بعد انہوں نے کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔ان کی مشہور فلموں میں ’ہم دل چکے صنم‘ ’اگنی پتھ‘ ’ہچکی‘ اور دیگر شامل ہیں۔