ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رشوت لینے پر 3 پولیس اہلکار معطل

رشوت لینے پر 3 پولیس اہلکار معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نےرشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر3پولیس اہلکار معطل کردیئے ۔

پولیس کے مطابق رشوت لینے پر اے ایس آئی عاشق حیدر، کانسٹیبل محمد عباس اور کانسٹیبل ظہور احمد معطل ہوئے، بابوصابو ناکہ پر پولیس اہلکاروں نے شہری سے رشوت لی تھی، جس کی شکایت پر ڈی آئی جی نے ایس پی اقبال ٹاون عمارہ شیرازی کو انکوائری سونپی تھی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کی انکوائری میں تینوں اہلکار قصوروار ثابت ہوئے، جس کے بعد افضال احمد کوثر نے تینوں اہلکاروں کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔