سینئر سول جج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

Civil Judge rape girl
کیپشن: Student Rape
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خیبر پختونخواہ کے ضلع لوئر دیر میں پولیس نے ایک طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں سینئر سول جج کو گرفتار کرلیا ہے۔
ضلع لوئر دیر کے تھانہ بلامبٹ میں درج ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ طالبہ نے پولیس کو بتایا کہ تین ماہ قبل خود کو سینئر سول جج ظاہر کرنے والے شخص نے ان کی بہن کی نوکری کے عوض 15 لاکھ روپے کا تقاضا کیا جس کے بعد انہوں نے پیسے نہ ہونے کے سبب اس شخص کو 15 لاکھ مالیت کے زیورات دے دیے۔ تاہم بعد میں نوکری  کی بات سرے نہ چڑھی اور سینئر سول جج محمد جمشید کنڈی نے ان کو اپنے ساتھ بلامبٹ جانے کا کہا تاکہ وہ انہیں ان کے زیورات واپس کرسکیں۔
ایف آئی آر میں درج بیان میں خاتون کا کہنا ہے کہ بلامبٹ پہنچنے پر محمد جمشید کنڈی نے ان کو چائے پلائی اور انہیں بتایا کہ آپ میری جنسی خواہش پوری کریں تب آپ کے زیورات واپس کروں گا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے انکار کرنے کے باوجود اس شخص نے ان کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔
ایس ایچ او بلامبٹ عبدالغفور خان نے جمشید کنڈی سینیئر سول جج کی گرفتاری کی تصدیق  کردی ہے۔